logo logo
AI Search

عمرہ مکمل کر کے احرام کی چادریں پہن کر نفلی طواف کرنا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حلق کے بعد احرام کی چادروں میں نفلی طواف

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر کسی نے مکمل عمرہ کر کے حلق بھی کر لیا تو کیا احرام اتارے بغیر اسی حالت میں نفل طواف کرسکتا ہے؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں اگر کسی نے عمرہ کے تمام افعال مکمل کرلینے کے بعد حلق بھی کروالیا تو اس کا عمرہ مکمل ہوگیا اور اب اس سے احرام کی پابندیاں بھی ختم ہو گئیں۔ اور اب اگر وہ ان دو چادروں کو اتارے بغیر بھی اسی حالت میں نفلی طواف کرلے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1048
تاریخ اجراء: 09 صفر المظفر 1444ھ / 06 ستمبر 2022ء