logo logo
AI Search

اگر حج فرض ہونے کے بعد غریب ہوگیا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حج فرض ہونے کے بعد نہ کیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو حج کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

جس سال حج فرض ہوا اس سال حج نہ کر سکا، بعد میں اسباب مہیا نہ ہو سکے تو کیا حکم ہوگا؟

جواب

اگر شرائط کے مطابق حج فرض ہوگیا تھا، تو اب حج کے دنوں میں حج پر جانا فرض ہے، بلا وجہ حج پر نہ جانا گناہ ہے، اور اگر اس سال نہیں گیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو اس وجہ سے حج ساقط نہیں ہوگا، جب بھی استطاعت آئے تو حج پر جانا ہوگا، یا قرض لے کر حج کرتا ہے تو اس صورت میں بھی فرض ذمہ سے ساقط ہوجائے گا۔ اور اگر حج نہ کیا حتی کہ بہت زیادہ ضعیف یا بیمار ہوگیا کہ اب حج پر خود نہیں جاسکتا، اور آئندہ بھی جانے کی کوئی صورت ممکن نہیں تو اب اس پر لازم ہوگا کہ اپنی طرف سے حج بدل کروائے، یا حج بدل کی وصیت کرکے جائے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1080
تاریخ اجراء: 03 صفر المظفر 1445ھ / 21 اگست 2023ء