عمرہ سے پہلے پیریڈز شروع ہو گئے تو کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عورت کو مقام تنعیم میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ہم مسجد عائشہ آئے تھے عمرہ کی نیت کرنے کے لیے، لیکن یہاں میری زوجہ کو پیریڈز شروع ہو گئے ہیں، اب کیا حکم ہو گا؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں اگر احرام باندھنے (یعنی احرام کی نیت کر کے تلبیہ پڑھنے) سے پہلے ہی انہیں پیریڈز شروع ہوگئے ہیں، تو وہ احرام کی نیت کئے بغیر اپنی رہائش گاہ پر واپس آجائیں اور وہیں وقت گزار لیں، مسجد عائشہ میں جانے کی وجہ سے ان پر کوئی عمرہ یا کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں ہوگا، پھر جب پاک ہوجائیں اورعمرہ کرنا چاہیں تو مسجد عائشہ جاکرعمرے کا احرام باندھ کر عمرہ کرلیں۔
اور اگر وہ احرام کی نیت کر چکی ہیں اور عمرہ ابھی کرنا باقی ہو، تو اب مسجد میں داخلہ اور طواف کرنا، جائز نہیں، اس صورت میں وہ احرام کی پابندیوں میں رہتے ہوئے پاکی کا انتظار کریں، جب پیریڈز ختم ہوجائیں، تو طہارت حاصل کر کے عمرہ کرلیں۔ (یعنی طواف و سعی کرلیں۔ دوبارہ احرام باندھنے کی ضرورت نہیں۔)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتویٰ نمبر: WAT-2242
تاریخ اجراء: 22 جمادی الاول 1445ھ / 07 دسمبر 2023ء