رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواد کہنا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو جواد کہنا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو جواد کہہ سکتے ہیں ؟
جواب
جواد کا معنی چونکہ سخی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم تو کائنات میں سب سے بڑے سخی ہیں لہذا سرورِ انبیاء صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو جواد کہنا جائز ہے۔ حدیث میں ہے : حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: ’’کان رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اجود الناس‘‘ یعنی نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے بڑھ کر جواد تھے۔ (صحیح بخاری،جلد 1، حدیث: 06، مطبوعہ، کراچی)
سیدی اعلی حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں:
واہ کیا جود و کرم ہے شہِ بطحا تیرا
نہیں سنتا ہی نہیں مانگنے والا تیرا
(حدائق بخشش،صفحہ: 15، مکتبۃ المدینہ)
مصباح اللغات میں ہے ”الجواد: سخی۔“ (مصباح اللغات، صفحہ: 129، مکتبہ قدوسیہ، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد نوید رضا عطاری
فتوی نمبر: FatwaQA-042
تاریخ اجراء: 09 ربیع الثانی 1448ھ/23 ستمبر 2026ء