logo logo
AI Search

چہرے اور ہاتھوں پر ویزلین لگی ہو، تو وضو ہوجائے گا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

چہرے اور ہاتھوں پر ویزلین لگی ہو، تو وضو کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگرکسی نے چہرہ اور ہاتھوں پر ویزلین لگائی ہوئی ہو، تو کیا اس حالت میں وضو کرنے سے وضو ہو جائے گا؟

جواب

سردی کے اثرات سے بچنے کے لیے جِلد پہ جو ویزلین یا کریمز لگائی جاتی ہیں ، وہ عام طور پہ جِرم دار نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے پانی کے جِلد تک پہنچنے میں رکاوٹ بھی نہیں بنتیں، لہٰذا اس قسم کی کریمز جِلد پہ لگے ہونے کی حالت میں وضو ہو جائے گا، ان کی چکنائی صابن وغیرہ سے دھو کر وضو کرنا ضروری نہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا رضا محمد مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2593

تاریخ اجرا: 19جمادی الاولٰی1447ھ / 11 نومبر 2025ء