logo logo
AI Search

کیا گیلا کتا ناپاک ہوتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

کتے کا جسم گیلا ہو، تو اس کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا گیلا کتا ناپاک ہے؟

جواب

کتے کے جسم پر اگر کوئی نجاست نہ ہو، تو فقط گیلا ہونے سے اس کا جسم ناپاک نہیں ہوتا۔ ہاں! اگر اس کے جسم پر نجاست ہو، تو اب گیلا ہونے سے اس کا جسم ناپاک ہوجائے گا۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے (کتا) پانی میں بھیگا ہُوا چٹائی پر لیٹے یا بدن جھاڑے اور اس کی چھینٹوں سے کپڑا وغیرہ تر ہوجائے ناپاک نہ ہوگا جب تک بدن پر نجاست نہ ہو۔ (فتاوٰی رضویہ، ج 04، ص 452، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

بہار شریعت میں ہے کتا بدن یا کپڑے سے چھو جائے، تو اگرچہ اس کا جِسْم تر ہو، بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔ (بہارشریعت، ج 01، حصہ 2، ص 395، مکتبۃ المدینۃ، کراچی)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد آصف عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-5085
تاریخ اجراء: 22 ذوالحجۃ الحرام 1447ھ / 08 جون 2026ء