logo logo
AI Search

تیز بارش میں ناپاک کپڑا رکھنے سے کپڑا پاک ہوجائیگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تیز بارش میں ناپاک کپڑا ڈال دیا، تو پاک ہوجائے گا یا نہیں

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

اگر تیز بارش میں کوئی ناپاک کپڑا پاک کرنے کے لئے رکھا، تو کیا بارش کا پانی اس پر سے بہنے کی صورت میں کپڑا پاک ہوجائے گا؟

جواب

اگر ناپاک کپڑا تیز بارش میں رکھا ہوا تھا اوراس پر اتنا پانی بہہ گیا کہ پانی بہنے سے نجاست کا اثر ختم ہوگیا تو وہ کپڑا پاک ہوجائے گا۔ البتہ اگر معمولی بارش ہوئی یا چند لمحے تیز ہوئی پھر رک گئی جس سے اتنا پانی نہیں بہا جو نجاست کو دور کردے، تو ایسی صورت میں کپڑا پاک نہیں ہوگا۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2455
تاریخ اجراء: 18 ربیع الاول 1447ھ / 12 ستمبر 2025ء