logo logo
AI Search

دونوں عیدوں پر فطرانہ ادا کرنے کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر فطرانہ ادا کرنے کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا دونوں عیدوں پر فطرانہ ادا کیا جائے گا ؟

جواب

شریعتِ مطہرہ نے عید الاضحی پر قربانی کا حکم دیا ہے اسی لئے اس کو عید الاضحی (قربانی والی عید) کہا جاتا ہے، اور عید الفطر پر فطرانہ کا حکم دیا ہے اسی لئے اس کو عید الفطر (فطرہ والی عید) کہتے ہیں، عید الفطر پر قربانی نہیں اور عید الاضحی پر فطرانہ نہیں۔

عالمگیری میں ہے: ’’وقت الوجوب بعد طلوع الفجر الثانی من یوم الفطر‘‘ یعنی عید الفطر کے دن صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد صدقہ فطر (صاحبِ نصاب پر ) واجب ہے۔ (فتاوی عالمگیری، جلد 01، صفحہ: 211، دار الکتب العلمیۃ، بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مفتی محمد نوید رضا عطاری

فتوی نمبر: FatwaQA-040

تاریخ اجراء: 09 ربیع الثانی 1448ھ/22 ستمبر 2026ء