logo logo
AI Search

کیا منافق مرتد سے بھی بدتر ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیا یہ بات درست ہے کہ منافق مرتد سے بدتر ہے؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا یہ بات ٹھیک ہے کہ مشرک عام کافر سے ، مرتد، مشرک سے اور منافق، مرتد سے بدتر ہے؟

جواب

جو مرتد ہے وہ کافر اصلی سے بدتر ہے اگرچہ کافر اصلی مشرک ہی کیوں نہ ہو اورمرتد منافق سب سے بدترہے۔

فتاویٰ رضویہ میں ہے: ”کافر مرتدوہ کہ کلمہ گو ہو کر کفر کرے اس کی بھی دو قسم ہیں: مجاہر و منافق۔ مرتد مجاہر وہ کہ پہلے مسلمان تھا پھر علانیہ اسلام سے پھر گیا کلمہ اسلام کا منکر ہو گیا چاہے دہریہ ہوجائے یا مشرک یا مجوسی یا کتابی کچھ بھی ہو۔ مرتد منافق وہ کہ کلمہ اسلام اب بھی پڑھتا ہے اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا ہے پھراللہ عزوجل یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم یا کسی نبی کی توہین کرتا یا ضروریات دین میں سے کسی شئے کا منکر ہے جیسے۔۔۔قادیانی، نیچری، چکڑالوی، جھوٹے صوفی کہ شریعت پر ہنستے ہیں، حکم دنیا میں سب سے بدتر مرتد ہیں۔۔۔مرتدوں میں سب سے بدتر مرتد منافق ہے۔“ (فتاوی رضویہ، ج 14، ص 328، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2395

تاریخ اجرا: 16صفرالمظفر1447ھ/11اگست2025ء