مرمت کے سامان میں سے تانبہ یا سلور خود رکھ لینا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحيم
موٹر سے نکلنے والا کاپر خود رکھ لینا کیسا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
جواب
پوچھی گئی صورت میں آپ کے لیے موٹر سے نکلنے والا پرانا سلور خود رکھ لینا جائز نہیں۔
وجہ اس کی یہ ہے کہ مذکورہ کام میں آپ کی حیثیت اجیر مشترک کی ہے اور اجیر مشترک کے پاس لوگوں کی چیزیں امانت ہوتی ہیں، لہٰذاموٹر وائنڈنگ کے دوران موٹر سے نکلنے والا پرانا سلور،خواہ اس کی مالیت سو، ڈیڑھ سو روپےہو یا اس سےزیادہ وہ موٹر کے مالک کی ملکیت ہے اور آپ کے ہاتھ میں امانت ہے، لہٰذاآپ پر لازم ہے کہ جس موٹر سے جتنا سلور نکلے اُسے اس کے مالک کے سپردکر دیں، اور یہ بھی ممکن ہے کہ جتنی مالیت کا وہ سلور ہو اتنی رقم مالک کو دے دی جائے۔ مالک کی اجازت کے بغیر اس سلور کو اپنے استعمال میں لانا یا اپنے پاس رکھ کر بعد میں بیچ دینا گناہ اور ناحق طریقے سے دوسروں کا مال کھانا ہے۔ مالک کی صراحت کے ساتھ یا دلالت کے ساتھ اجازت کے بغیر اس کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ردالمحتار میں ہے: ”لا یجوز لاحد من المسلمین اخذ مال احد بغیر سبب شرعی“ ترجمہ: کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ بغیر کسی سبب شرعی کے کسی کا مال لے۔ (رد المحتار علی الدر المختار، 4 / 61)
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر 2026ء