کیا حج کے بعد عمرہ کر لینا طواف وداع کے قائم مقام ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حج کے بعد عمرہ کیا تو کیا وہ طواف رخصت کے قائم مقام ہوجائیگا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی نے حج کے بعد عمرہ کیا، تو کیا عمرہ کر لینا طوافِ رخصت کے قائم مقام ہو جائے گا؟
جواب
پوچھی گئی صورت میں محض عمرہ کر لینا طواف وداع کے قائم مقام نہیں ہوگا، بلکہ الگ سے طواف وداع کرنا ہوگا۔ (ماخوز از فتاوی حج و عمرہ، حصہ 12، ص 73، مطبوعہ: کراچی)
ہاں! اگر طواف زیارت کے بعد نفل کی نیت سے کوئی طواف کیا، تو وہ طواف رخصت کے قائم مقام ہو جائے گا، اگر چہ بہتر یہ ہے کہ طواف وداع کی نیت سے الگ سے طواف کرے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1822
تاریخ اجراء: 26 ذو الحجۃ الحرام 1444ھ / 15 جولائی 2023ء