logo logo
AI Search

عورت کا احرام کیا ہے؟ احرام میں سلے ہوئے کپڑے پہننا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

عورت احرام میں کس کلر کے کپڑے پہنے؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا عورت احرام میں کوئی بھی ایک چیز سفید پہن سکتی ہے یا پورے کپڑے ہی سفید پہننا ہوتے ہیں؟

جواب

عورت کے لیے احرام میں سفید چیز یا مکمل سفید کپڑے پہننے کی اسلام میں کوئی پابندی نہیں، بلکہ وہ حسبِ معمول اپنے سلے ہوئے کپڑوں میں ہی احرام کی نیت کر لے گی، چنانچہ رفیق المعتمرین میں ہے: اسلامی بہنیں حسب معمول سلے ہوئے کپڑے پہنیں، دستانے اور موزے بھی پہن سکتی ہیں، وہ سر بھی ڈھانپیں، مگر چہرے پر چادر نہیں اوڑھ سکتیں، غیر مردوں سے چہرہ چھپانے کے لئے ہاتھ کا پنکھا یا کوئی کتاب وغیرہ سے ضرورتا آڑ کرلیں۔ احرام میں عورتوں کو کسی ایسی چیز سے منہ چھپانا جو چہرے سے چمٹی ہو حرام ہے۔ (رفیق المعتمرین، صفحہ 22، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو الفیضان مولانا عرفان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-1506
تاریخ اجراء: 25 شعبان المعظم 1444ھ / 18 مارچ 2023ء