logo logo
AI Search

کیا قربانی کے گوشت سے ولیمہ یا عقیقہ کرنا جائز ہے؟

 

قربانی کے گوشت سے عقیقہ یا ولیمہ کی دعوت کرنا

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1782

تاریخ اجراء:02محرم الحرام1446ھ/09جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   قربانی کے جانور میں قربانی کی نیت سے حصہ ڈالا، اس کا جو گوشت حاصل ہوا،اس سے ولیمہ یا عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   قربانی  کا جانور ذبح ہوگیا ہے ،  اس میں جو آپ کا حصہ تھا،  اس  کے گوشت کو آپ ولیمہ میں  استعمال کر سکتے ہیں ، لیکن عقیقہ  کے لئے چونکہ  جانور  ذبح   کرنا ہوتا ہے ، لہٰذا صرف اس  قربانی کے حصہ والے گوشت   کو پکادینے سے عقیقہ نہیں ہوگا ، ہاں اگر  عقیقہ  کے لئے الگ سے حصہ رکھا  یا جانور ذبح کیا اور پھر  عقیقہ کی دعوت  میں قربانی کا گوشت بھی استعمال کر لیا تو اس  میں حرج نہیں ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم