Ghusl Farz Hone Ka Ilm Na Ho Aur Namazen Parhte Rahe, To Hukum ?
بسم اللہ الرحمن الرحیم
غسل فرض ہونے کا علم نہ ہو اور نمازیں پڑھتے رہے، تو حکم؟
سوال
کوئی ایسا عمل جس سے غسل فرض ہوجاتا اور مجھے پتہ نہیں تھا کہ اس عمل سے غسل فرض ہوجاتا ہے، اس لئے میں نے وہ عمل کرکے غسل کئے بغیر کئی نمازیں بھی پڑھی ہیں، تو اب کیا کرنا چاہیے ؟
جواب
جن چیزوں سے غسل فرض ہوتا ہے ایک عاقل ، بالغ مسلمان کا اسے سیکھنا فرض ہے، اگر واقعی غسل فرض ہونے کی حالت میں نمازیں اداکیں تو علم حاصل نہ کرنے اور ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کے گناہ سے توبہ کرنی ہوگی، اورجو نمازیں ناپاکی کی حالت میں پڑھی ہیں وہ تمام نمازیں دوبارہ ادا کرنی ہوں گی کہ ناپاکی کی حالت میں پڑھی جانے والی نماز ادا نہیں ہوتی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2050
تاریخ اجراء:14جمادی الاخریٰ1446ھ/17دسمبر2024ء