فرض کی آخری رکعتوں میں صرف 10 سیکنڈ قیام کرنا کیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں دس سیکنڈ کا قیام کرنا کیسا؟
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
ایک شخص فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف دس سیکنڈ کھڑا رہتا ہے، پھر رکوع کرتا ہے، نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں، سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، واجب نہیں اور تین مرتبہ سبحان اللہ کہنا، یا اتنی مقدار خاموش رہنا بھی، جائز ہے، البتہ تسبیح پڑھنا، خاموش رہنے سے بہتر ہے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں جس شخص نے فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت کے قیام میں قراءت نہیں، کی صرف تین مرتبہ سبحان اللہ کہا، یا اتنی دیر خاموش کھڑا رہا، اس کی نماز ہوگئی، سجدہ سہو لازم نہیں۔ دس سیکنڈ میں تین مرتبہ سبحان اللہ کہا جاسکتا ہے، لہٰذا اتنی دیر کھڑے رہنا بھی کافی ہے۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتویٰ نمبر:Web-2496
تاریخ اجراء: 10 ربیع الآخر 1447ھ / 04 اکتوبر 2025ء