Ghair Muslim Ke Hath Ka Bana Hua Khana Khane Ka Hukum

 

غیر مسلم کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا مثلاً دال سبزی کھانے کا حکم

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1797

تاریخ اجراء:13محرم الحرام1446ھ/20جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا غیر مسلم کےہاتھ کا بنا ہوا کھانا دال سبزی وغیرہ خرید کر کھایا جا سکتا ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غیر مسلم سے دال سبزی وغیرہ جس میں گوشت نہ ہو،خرید کر کھانا گناہ نہیں ، البتہ بچنا بہتر ہے ۔

   اس طرح کے ایک سُوال کے جواب میں وقارُ المِلّت حضرتِ مولیٰنا مفتی محمد وَقار الدّین قادِری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:اگر غیر مسلم کھانا وغیرہ فروخت کرتا ہے تو اُس سے وہ چیزیں خرید کر کھانا، جائز ہیں جن میں گوشت کی مِلاوٹ نہ ہو، گوشت غیر مسلم کا پکایاہوا مسلمان خرید کر بھی نہیں کھا سکتا۔لہٰذا سب لوگ جب ایک مکان میں رہتے ہیں تو مسلمانوں کو اپنے کھانے پینے کا انتِظام علیٰحدہ کرنا چاہئے ۔(وقارُ الفتاوٰی، جلدصفحہ 345، بزمِ  وقار الدین ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم