مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1825
تاریخ اجراء:23محرم الحرام1446ھ/30جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کسی شخص نے حقوق العباد تلف کیے ہوں ،لیکن ابھی تک ان کی تلافی نہ کی ہو مگر وہ اپنے اس عمل پر شرمندہ ہے اور دعا بھی کرتا ہے کہ تلافی کا کوئی راستہ بن جائے۔اب کیا وہ یہ دعائیں کرسکتا ہے کہ اے اللہ! مجھ سے راضی ہو جا اور بلاحساب جنت میں داخل فرما؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں مذکورہ دعا کرنا ، جائز ہے، لیکن یہ ذہن میں رہے کہ فقط دعائیں مانگ کر مطمئن ہو جانا کافی نہیں ہے بلکہ جس کے جو حقوق تلف کیے ہیں ان کی معافی و تلافی بہر حال شرعاً لازم رہے گی۔ اگر واقعی اپنے ناجائز کاموں پر نادم ہے، تو صاحب حق سے معافی مانگنا اور تلف کئے گئے حقوق کی تلافی ممکن ہونے کی صورت میں تاخیر نہ کرے اور اگر صرف معافی مانگنا ممکن ہے لیکن تلافی کے لیے رقم یا اسباب نہیں، تو صاحبِ حق سےمعاف کروا لے، یا پھر صاحبِ حق اگر ہونے والا نقصان معاف نہ کرے، تو اس نقصان کی ادائیگی کے لئے مہلت لے لی جائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیا عورت شوہر کی اجازت کے بغیر والدہ کو تحفہ دے سکتی ہے؟
مخنث اولاد کی پرورش کے احکام
مقدمے کے زور پر دوسروں کا مال ناحق کھانا کیسا؟
بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
کیا شوہر بیوی کی کمائی استعمال کرسکتا ہے؟
میاں بیوی کے حقوق
شوہر کی کمائی سے بیوی صدقہ کرے ، تو شوہر کو ثواب ملے گا یا نہیں ؟
پڑوسی کے گھر کی طرف اپنے مکان کی کھڑکی کھولنے اور اسے اذیت دینے کا حکم؟