logo logo
AI Search

عورت کے بیماری کیوجہ چھوٹے بال ہوں تو عمرہ میں تقصیر کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحيم

بیماری کے سبب عورت کے بال چھوٹے ہوگئے، تو عمرہ میں تقصیر کا حکم

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

بیماری کے سبب عورت کے سر کے بال کندھوں سے اوپر ہوگئے، تو عمرہ کرنے کی صورت میں تقصیر کا کیا حکم ہوگا؟

جواب

پوچھی گئی صورت میں جب تک تقصیر ممکن ہو عورت احرام سے نکلنے کے لیے تقصیر ہی کروائے گی، البتہ جب بل اتنے چھوٹے رہ جائیں کہ تقصیر ممکن نہ رہے یعنی پورے کی مقدارسے بھی کم رہ جائیں، تو عورت کو تقصیر کی معافی ہو جائے گی اور حلق کروانا شرعاً اس کے لیے جائز نہیں تو اب حلق و تقصیر دونوں سے وہ عاجز ہے لہٰذا جب اس کے احرام سے نکلنے کاوقت آجائے گا تو بغیر تقصیر اور بغیر حلق کے وہ احرام سے باہر ہوجائے گی۔

فتاوی حج وعمرہ میں ہے: ”عورت کے حق میں حلق تو پہلے ہی متعذر تھا کہ شرعاً ممنوع ہے باقی رہی تقصیر تو وہ اس وقت متعذر ہوگی جب بال تقصیر کے قابل نہ ہوں عورت کے بال تقصیر کے قابل ہوں تو تقصیر لازم ہوگی۔“ (فتاوی حج و عمرہ، جلد 6، صفحہ 10)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-2583
تاریخ اجراء: 11 جمادی الاولٰی 1447ھ / 03 نومبر 2025ء