logo logo
AI Search

ایلا کی چار ماہ کی مدت اسلامی ہوگی یا عیسوی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایلا کی مدت اسلامی ماہ کے حساب سے ہوگی یا عیسوی؟

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ایلا کی مدت چارماہ ہوتی ہے، تو اس کو ہم اسلامی ماہ کے اعتبار سے شمار کریں گے یا عیسوی؟

جواب

ایلا میں اسلامی مہینوں کا اعتبار کیا جائے گا۔

فتاوی رضویہ میں ہے: شریعتِ مطہرہ محمدیہ علیٰ صاحبہا افضل الصلوٰۃ و التحیۃ نے نماز روزہ حج و زکوٰۃ وعدّت وفات و طلاق و مدّتِ حمل و ایلا و تاجیل عنین ومنتہائے حیض و نفاس و غیر ذٰلک امور کے لئے یہ اوقات مقرر فرمائے۔ (فتاوی رضویہ، جلد 10، صفحہ 617، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-2454
تاریخ اجراء: 03 ربیع الاول 1446ھ / 08 ستمبر 2024ء