logo logo
AI Search

احرام کی حالت میں ہاتھ پر مہندی لگانے کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

احرام کی حالت میں کوئی خاتون اپنے ہاتھ پرمہندی لگا لے ، توکیا حکم ہے

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

احرام کی حالت میں اگر کوئی خاتون ہاتھ پرمہندی لگا لے، تو کیا حکم ہے؟

جواب

احرام کی حالت میں مہندی لگانا جائز نہیں،اگر لگائے گی تو دَم واجب ہوگا۔

ارشاد الساری میں ہے: ’’اذا خضبت المرأۃ کفھا بالحناء وھی محرمۃ وجب علیھا دم‘‘ یعنی جب عورت احرام کی حالت میں اپنے ہاتھ پر مہندی کا خضاب کرے تو اس پر دَم واجب ہوگا۔‘‘ (ارشاد الساری الی مناسک الملا علی القاری،باب الجنایات،فصل فی الحناء،ص457،مکۃ المکرمۃ)

خیال رہے کہ ایسی مہندی جسے دھونے کے بعد بھی ہاتھ پاؤں کی سطح پر پلاسٹک کی طرح کا ایک جِرم باقی رہتا ہے جس کی وجہ سے پانی جلد تک نہیں پہنچ سکتا،ایسی مہندی کا یہ جِرم جب تک ہاتھ پاؤں پر موجود رہے گا تو اتارنا ممکن ہونے کی صورت میں وضو و غسل نہیں ہوگا، لہٰذا ایسی مہندی عورت عام حالت میں بھی نہ لگائے بلکہ ایسی مہندی استعمال کرے جسے دھونے سے اس کا جِرم مکمل اتر جاتا ہے اور صرف رنگ باقی رہ جاتا ہے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: Web-2410

تاریخ اجرا: 26جمادی الاخریٰ 1447ھ / 18 دسمبر 2025ء