پیشاب کی تھیلی (Urine Bag) لگے ہوئے مریض کے مسجد میں آنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگوں کا آپریشن ہوا ہوتا ہے اور انہیں پیشاب کی تھیلی (Urine bag) لگی ہوتی ہے ، تو وہ نماز پڑھنے کے لیے اُس بیگ کے ساتھ ہی مسجد میں آجاتے ہیں ۔ کیا شرعاً ان کے لیے اس یورین بیگ کے ساتھ مسجد میں آنا ، جائز ہے ؟ ایسا مریض اگر مسجد میں آئے اور صف کے کونے میں کھڑا ہوجائے اور وہ بیگ بھی ایک سائیڈ میں رکھ دے ، تو کیا اس طرح نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی ؟ سائل: محمد یوسف قادری (برنس روڈ ، کراچی)