ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
سوال: ابھی کچھ دن پہلے ظہر کا وقت 5 بج کر 2منٹ پر ختم ہونا تھا ۔ کسی وجہ سے مجھے نماز کے لیے تاخیر ہوگئی ، تو آخری وقت میں پڑھتے ہوئے میں نے پورے 5 بجے ظہر کے فرض شروع کیے اور اسی دوران ظہر کا وقت ختم ہوگیا کہ جب میں نے سلام پھیرا ، تو 5 بج کر 4 منٹ ہوچکے تھے ۔ رہنمائی فرما دیں کہ میری یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟