پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے بکر کو 50 ہزار کا موبائل بیچا، یہ ظاہر کر کے کہ یہ PTA سے منظور شدہ ہے،جبکہ وہ منظور شدہ نہیں تھا۔ چند دن بعد وہ موبائل PTA کی طرف سے بند کر دیا گیا۔اب رجسٹرڈکروانے کے لیے 15 سے 20ہزار روپے لگیں گے، جو موبائل رجسٹرڈنہ ہو وہ رجسٹرڈ شدہ کے مقابلے میں تقریبا آدھی قیمت میں مل جاتا ہے۔ لہٰذا زید نے غلط بیانی کر کے بکر سے تقریبا 20 ہزار روپے زیادہ لیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس بنیاد پر بکر زید کو موبائل واپس کر سکتا ہے یا نہیں ؟