نکاح خواں کے لیے دوسرے شخص کا نکاح کی وکالت لینا
سوال: ہمارے ہاں نکاح پڑھانے والے قاضی صاحب دولہن کے پاس وکالت لینے جاتے ہیں تو کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ لڑکی کے بھائی یا والد ہی اس سے یہ اجازت اس طرح لے لیں کہ تم فلاں قاضی صاحب کو اجازت دیتی ہو کہ وہ تمہارا نکاح پڑھا دیں۔وہ انہیں کہہ دے کہ میں نے فلاں قاضی صاحب کو نکاح کا وکیل کیا تو کیا اس طرح وکالت ہو جائے گی جبکہ قاضی صاحب دلہن کے پاس نہ گئے ہوں؟