مومن مسجد میں ایسے ہے ، جیسے مچھلی پانی میں اور منافق ایسے کہ جیسے پرندہ پنجرے میں کیا یہ حدیث ہے ؟
سوال: ہم نے یہ مثال بارہاسنی ہے کہ’’المومن فی المسجدکالسمک فی الماء والمنافق فی المسجد کالطیرفی القفص ‘‘ یعنی مومن مسجدمیں ایسے خوش ہوتاہے جیسے مچھلی پانی میں خوش رہتی ہے اور منافق ایسے ہوتاہے جیسے پرندہ پنجرے میں ہوتاہے ۔ کیا یہ الفاظ حدیث پاک میں واردہوئے ہیں ؟مجھے کسی نے بتایاتھاکہ یہ حدیث کے الفاظ نہیں ہیں ۔ برائےکرم اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔