گھر کا پالا ہوا بکرا بیچ کر بڑا جانور لینا اور اس میں عقیقے کا حصہ شامل کرنا کیسا ؟
سوال: میں نے قربانی کے لیے ایک بکراپالا تھا ۔اب ارادہ یہ ہے کہ اسے بیچ کر اور اس میں کچھ مزید رقم ملا کر ایک بڑا جانور خرید لوں اور اس میں اپنی قربانی کے ساتھ بچوں کے عقیقے کے حصے بھی شامل کرلوں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ
(1)کیا میرا اس پالتو بکرے کو بیچ کر قربانی کے لیے بڑا جانور خریدنا، جائز ہے؟
(2)کیا میں قربانی کے جانور میں اپنے بچوں کے عقیقے کے حصے شامل کرسکتا ہوں ؟
نوٹ:یہ بکرا پالتو ہے ،خریدا نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قربانی کی منت مانی ہے ۔