ٹیوشن پڑھانے والے کو اس دن کا اجارہ لینا کیسا جس دن گھر والوں نے خود چھٹی کروائی ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مختلف گھروں میں جاکر ٹیوشن پڑھاتا ہوں میرا ان کے ساتھ وقت طے ہے یعنی آدھا گھنٹہ اور بعض کے ساتھ ایک گھنٹہ ،کبھی میں ان کے گھر جاتا ہوں تو وہ پڑھانے سے منع کردیتے ہیں کہ آج مہمان آئے ہوئے ہیں یا بچے سو رہے ہیں یا ہم نے کہیں جانا ہے وغیرہ تو بچوں کو اس دن پڑھا نہیں پاتا ،لیکن مہینے کے آخر میں مجھے وہ اجرت پوری دے دیتے ہیں تو یہ پوری اجرت لینا جائز ہے یا نہیں ؟اور کبھی میں بھی چھٹی کرلیتا ہوں لیکن وہ کاٹتے نہیں ہے بلکہ پوری سیلری دے دیتے ہیں تو وہ لینا کیسا ہے ؟
سائل:قاری طفیل احمد(منظور کالونی، کراچی)