کیا سوتیلی والدہ کی بہن سے نکاح کرنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ محمدارشاد نے صغرہ بی بی سے نکاح کیا،ان کے ہاں ایک بیٹاہواجس کانام محمد نواب ہے ۔پھرمحمدارشادنے صغرہ کوطلاق دیدی ،اورزینب سے نکاح کیا۔اب محمدارشاداپنے بیٹے محمدنواب کانکاح اپنی زوجہ زینب کی بہن سے کرنا چاہتاہے ،کیا محمدنواب کانکاح اپنی سوتیلی والدہ( زینب ) کی بہن سے کرناجائزہے ؟
سائل:محبوب احمد(متعلم جامعہ ہجویرہ داتادربار،لاہور)