ظہر، مغرب اور عشاء کے فرض کے بعد 4 رکعات ایک سلام سے ادا کرنے پر سنت و نفل کا حکم
سوال: ظہر کے فرض کے بعد والی دو سنتوں کو پڑھتے ہوئےنمازی قعدہ اخیرہ کے بعد سلام پھیرنے کے بجائے بھولے سے کھڑا ہوجائے اور یاد آنے پر مزید دو رکعات ملا کر آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرے، تو کیا اس صورت میں انہی چار رکعات سے اس کی سنتِ مؤکدہ اور نفل نماز ادا ہوجائے گی ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔