ستونوں کے درمیان صف بندی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے محلے کی مسجد میں جب جماعت کے لئے صفیں بنتی ہیں تو کچھ مقامات پر پنکھوں کے لئے لگائے گئے 2یا تین انچ موٹے پائپ درمیان میں آتے ہیں ایک عالم صاحب سے سنا تھا کہ یہ قطع صف ہے جب امام صاحب سے بات کی تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں حرج نہیں بعض مساجد میں توصفوں کے درمیان بڑے بڑے پلر ہوتے ہیں پھر بھی لوگ بجماعت ان کے درمیان نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا درست ہے ؟نیز صف کے درمیان میں پائپ ہوں جن کی وجہ سے دو نمازیوں کے درمیان خلا رہ جاتا ہوتو کیا یہ قظع صف نہیں ہے ؟