نماز میں رکوع و سجدے کی تکبیرات کہنے کا طریقہ ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قیام سے رکوع کی طرف جاتے وقت، یونہی رکوع سے کھڑے ہوتے وقت سمع اللہ لمن حمدہ اور سجدہ میں جاتے، سجدہ سے اٹھتے وقت جو تکبیر کہی جاتی ہے۔یہ کس وقت کہنی چاہیے ؟ میں نے کچھ نمازیوں کو دیکھا ہے کہ وہ پہلےمکمل تکبیر کہتے ہیں پھر رکوع ،سجدہ وغیرہ جو عمل کرنا ہوتا ہے،اس کی طرف منتقل ہوتے ہیں، جبکہ کچھ افراد، اس کے برعکس پہلے رکوع،سجدہ وغیرہ جہاں جانا ہوتا ہے وہاں چلے جاتے ہیں، پہنچنے کے بعد پھر تکبیر کہتے ہیں ۔ ان میں سے کونسا طریقہ درست ہے ؟ وضاحت فرمادیں۔