فوت شدہ کی طرف سے قربانی کرنے کا ثبوت
سوال: میں نے ٹی وی پر سنا کہ کسی سے سوال ہوا :
"فوت شدہ بندے کی طرف سے قربانی کرنے کے کیا احکام ہیں۔؟"
تو اس نے جواب دیا :"حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے فوت شدگان کی طرف سے قربانی نہیں کی،اگر حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم فوت شدگان کی طرف سے قربانی کرتے ،تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے کرتے ۔"
لہذا اس بارے میں رہنمائی فرما دیں کہ :کیا ہم فوت شدہ کے لیے قربانی کرنے کے بجائے، صدقہ کر سکتے ہیں یا یہ بتا دیں کہ فوت شدگان کی طرف سےایام قربانی میں صدقہ دینا افضل ہے یا قربانی کرنا۔ ؟