زکوۃ سے بچنے کے لیے حیلہ کرنا
سوال: ایک شخص کے پاس 14تولہ سونا ہے،اس نے زکوۃ سے بچنے کیلئے 7تولہ سونا،اپنے چھوٹے بالغ بھائی کو، بتائے بغیر اس کی ملک کردیا،چھوٹا بھائی بہت دور رہتا ہے،اس سے جلد ملاقات نہیں ہوسکتی۔البتہ پورا 14تولہ سونا اس چھوٹے بھائی کے گھر میں ہی ہے،لیکن ایسی محفوظ جگہ لاکر میں رکھا ہے،جس کا چھوٹے بھائی کو بھی علم نہیں اور صرف وہ بڑا بھائی ہی اس لاکر کو کھول سکتا ہے۔اب اس صورت میں دونوں کے پاس 7,7تولہ سونا کے علاوہ اور کچھ بھی مال نہیں،تو اب زکوۃ سے متعلق کیا حکم ہوگا،نیز کیا اس بڑے بھائی کا زکوۃ سے بچنے کیلئے ایسا کرنا درست ہے ؟