حرام چیزوں سے بنی ہوئی دوا کھانا یا بدن پر لگانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض حکیم حضرات اپنی کچھ دیسی دواؤں میں سانپ اورکیڑے استعمال کرتے ہیں اورکچھ ادویات میں سانپ کی کینچلی یعنی وہ سفید جالی نُماشفاف جھلی جواُترجاتی ہے،ڈالتے ہیں،توکیاایسی ادویات کاکھانایاظاہرِ بدن پراستعمال کرنا شرعاًجائزہے؟