کیا دوران وضو ایک موزے پر مسح اور دوسرے کو دھونا درست ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کی بائیں سائڈ پر فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی بائیں ٹانگ مفلوج ہو گئی ہے اب زیدفالج زدہ پاؤں پر موزہ پہنتا ہے جبکہ دوسرے پاؤں پر موزہ پہننے سے گرمی لگتی ہے تو اس پر موزہ نہیں پہنتا معلوم یہ کرنا ہے کہ کیاگرمی کے عذر کی وجہ سے یوں کر سکتا ہے کہ مفلوج پاؤں میں موزہ پہن کر اس پر مسح کر لیا کرے جبکہ دوسرا پاؤں دھو لیا کرے گا ؟
نوٹ : سائل کا بیان ہے کہ ڈاکٹر کی طرف سے مفلوج پاؤں کو دھونے کی ممانعت نہیں ہے اورپانی سے دھونا بھی تکلیف دے نہیں ہاں دھونے کے لئےاس پاؤں کو آگے پیچھے کرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
سائل :مطیع الرحمٰن(سمن آباد لاہور)