شادی شدہ عیسائی عورت اسلام قبول کرلے تو نکاح سے متعلق کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک کرسچین عورت اسلام لائی ۔جبکہ اس کاشوہرعیسائی ہے ۔اسلام لانے کے ایک سال تک وہ پھراسی شوہرکے ساتھ رہی اس دوران اس کی تین ماہواریاں پوری ہوگئیں تھی اورمیاں بیوی والے معاملات بھی ہوتے رہے ،پھرشوہرنے اس کوچھوڑدیا۔اسے معلوم نہیں تھاکہ شوہرکے ساتھ اسلام لانے کے بعد وہ نہیں رہ سکتی، اس گناہ سے وہ توبہ کرچکی ہے۔
اب اس بات کوآٹھ سال کاعرصہ بیت گیا۔اوروہ عیسائی مسلمان نہیں ہوا۔اب عورت آگے کسی مسلمان سےنکاح کرناچاہتی ہے کیاشرعاًاس کے لیے نکاح کرناجائزہے
سائل : مجاہدحسین(داروغہ والا)