مد عارض اور لین عارض کو کتنا کھینچیں گے ؟
سوال: آپ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ مدنی قاعدے میں جومدّات کا بیان ہےاس میں مد عارض اورمد لین عارض ہے،تو اس کی مقدارایک دو یا تین الف لکھی ہے،توبعض کہتے ہیں کہ مد عارض اور لین عارض کوتین الف کی مقدار تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے ایک یا دو الف تک نہیں پڑھیں گے،تو رہنمائی فرما دیں کہ اس کو تین الف تک ہی کھینچ کر پڑھیں گے یاایک،دو یا تین الف میں سے کوئی بھی مقدار رکھ سکتے ہیں؟