پٹی اتار کر پانی بہانا ممکن ہو لیکن دورانِ غسل اتارنا بھول جائیں تو نماز کا حکم
سوال: اگر کسی نے غسل کیا اور غسل سے فراغت کے بعد نماز شروع کردی اور اس کو دورانِ نماز خیال آیا کہ اس کی انگلی میں زخم پرپٹی بندھی ہوئی ہے اور وہ زخم بہت بڑا نہیں بلکہ پٹی اتار کر اس کے نیچے پانی بہایا جا سکتا تھا، لیکن وہ دورانِ غسل اس کو اتارنا بھول گیا، اس صورت میں غسل کا کیا حکم ہوگا ؟کیا دوبارہ غسل لوٹانا پڑے گا یاپھر پٹی اتار کرصرف انگلی دھونا کافی ہوگا؟ نیز دورانِ نماز معلوم ہوا،تواس نماز کا کیا حکم ہوگا ؟