دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا دنیا میں کسی کے لئے اللہ تبارک وتعالی کا دیدار ممکن ہے یا نہیں ،اگر نہیں تو پھر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے رب تعالی کا دیدار کیا ہے ؟تو فرمایا :’’میں اس وقت تک عبادت نہیں کرتا جب تک اللہ تعالی کو نہ دیکھ لوں ‘‘اس کا کیا مطلب ہے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟
(طاہر مدنی ،ٹوپلہ ،مری)