وقت کی تنگی میں تیمم سے پڑھی گئی نماز کا اعادہ کیوں لازم ہوتا ہے؟
سوال: پانی نہ ملنے کی صورت میں یا بیماری کی وجہ سے پانی کے استعمال پر قادر نہ ہونے کی صورت میں تیمم کرکے جو نمازیں پڑھی جائیں ان کا اعادہ نہیں ہوتا، جبکہ اگر وقت تنگ ہو اور وضو کرنے کی صورت میں نماز کے نکل جانے کا اندیشہ ہوتو ایسا شخص تیمم کرکے نماز پڑھے گا لیکن بعد میں اعادہ بھی کرے گا، سوال یہ ہے کہ پہلی صورت اعادہ لازم نہ ہونے، جبکہ دوسری صورت میں اعادہ لازم ہونے کی کیا وجہ ہے؟