کرکٹ ٹیموں سے انٹری فیس لے کر ٹورنامنٹ کروانے اور انعام دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ایک کمیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرواتی ہے۔ یہ کمیٹی ٹورنامنٹ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں سے ایک مخصوص رقم انٹری فیس کے نام پر لیتی ہے، اسی رقم سے WinnerاورRunner-Up ٹیموں کو انعام ملتا ہے، جبکہ بقیہ ٹیموں کو کچھ نہیں ملتا،پوچھنا یہ تھا کہ مذکورہ ٹورنامنٹ کروانا، جائز ہے؟