سید لقب ہے یا نسب نیز سید کون ہوتا ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ شروع سے ہمارے ہاں یہ بات سمجھی جاتی رہی ہے کہ سیّد وہ شخص ہے ،جو سیّدۃ النساء حضرت سیّدہ پاک فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے صاحبزادوں حضرت امام حسن یا امام حسین رضی اللہ عنہما کی نسل سے ہو،لیکن آجکل یہ بات سننے میں آئی ہے کہ قریشی اورہاشمی خاندان کےبعض لوگوں نے اپنے آپ کو سیّد کہلوانا اور اپنے ناموں کی ابتدا میں سیّد لکھنا شروع کر دیا ہے،ان لوگوں کا دعوی ہے کہ سیّد کوئی نسب نہیں،بلکہ ایک لقب ہے،جو کسی بھی خاندان کے عالم و فاضل اور مفتی کے لیے بولنا جائز ہے، خاندانِ نبوت کا نسب ہاشمی قریشی ہے،سیّد نہیں۔کیا ان لوگوں کا یہ نظریہ درست ہے؟