حضرت ایوب علیہ الصلوۃ والسلام کی بیماری کے حوالے سے غلط فہمیاں
سوال: کل اسلامی بہنوں کے اجتماع میں یہ واقعہ بیان ہواکہ :"حضرت ایوب علیہ الصلوۃ و السلام کو نہ کوڑ کا مرض تھا اور نہ ہی آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے بدن مبارک میں کیڑے پڑے تھے ، کیونکہ انبیائے کرام علیھم السلام ان چیزوں سے پاک ہوتے ہیں جن سے لوگوں کو گھن آتی ہو۔"
اب بعض لوگوں کا یہ کہنا ہےکہ یہ درست نہیں ہے اور ایوب علیہ السلام کے بدن میں معاذ اللہ کیڑے پڑے تھے ، یہ بات پہلے بھی کچھ علما بیان کرتے چلے آئے ہیں ، تو ایسے لوگوں کو کس طرح سمجھائیں ، اس کا کوئی ثبوت بیان کر دیجیے ۔