حالتِ حیض میں احرام کی نیت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر کوئی عورت پاکستان سے عمرہ پر جانے کا ارادہ رکھتی ہے تو جس وقت روانگی ہو اس دن وہ حیض کی حالت میں ہو تو کیا کیا جائے؟کیا احرام اس حالت میں باندھا جا سکتا ہے؟نیز اسی حالت میں غُسْل کیا جائے گا جیساکہ عام حالت میں بھی غسل کرکے احرام باندھا جاتا ہے اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟