کونڈوں کی نیاز امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ہے یا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے لیے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کونڈوں کا ختم شریف حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے لیے ہے یا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے لیے ؟کیا یہ ختم دلانا ، جائز ہے ؟بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ 22 رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا ہے ، حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا نہیں ہوا ،کونڈوں کا ختم دلانا بدمذہبوں کاطریقہ ہے ۔ یعنی وہ اس کے ذریعے حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے وصال کی خوشی مناتے ہیں ، لہٰذا ہمیں اس سے بچنا چاہئے کہ ان سے مشابہت نہ ہو۔جبکہ سنی بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ کونڈوں کا ختم دلانا ، جائز ہے۔ اب آپ رہنمائی فرمادیں کہ صحیح کیا ہے ؟