کیا بروکر دونوں طرف سے بروکری لے سکتا ہے ؟
سوال: اناج کا ایک بروکرجس کو خریدار ریٹ دیتاہےکہ مثلاً: مجھے 500روپے من کے حساب سےگندم دلادو،اوربیچنےوالااپنے ریٹ دیتاہےکہ مثلا:600روپے من کےحساب سے میری گندم فروخت کرادو۔ بروکراپنی محنت اور کوشش سےدونوں پارٹیوں کوملوادیتاہےاوریوں دونوں پارٹیوں کےدرمیان سودا ہوجاتاہے،اوربروکردونوں سے بروکری وصول کرتاہے۔کیابروکرکادونوں پارٹیوں سے بروکری لیناجائزہے؟جبکہ مارکیٹ میں یہ ہی رائج ہےکہ اس طرح کی صورت میں دونوں طرف سے بروکری لی جاتی ہے۔
نوٹ:دونوں پارٹیوں کے درمیان سوداطےکروانےمیں بروکرکسی بھی پارٹی کی طرف سے عاقد(سودا کرنے والا )نہیں بنتا،عاقددونوں پارٹیاں خود ہی ہوتی ہیں۔