طواف زیارت کے بعد مخصوص ایام شروع ہوجائیں تو!
سوال: ایک خاتون نے حج کیا ، طوافِ زیارت کے بعد آرام کرنے کے لئے ہوٹل آئی ، تو ہوٹل پہنچنے کے بعد اسے حیض آ گیا ، اس نے کسی سے مسئلہ پوچھا ، تو بتایا گیا کہ ناپاکی کی حالت میں سعی کرنا درست نہیں ہے ، لہٰذا وہ مکہ شریف میں ہوٹل میں ہی ٹھہری رہی ، جب پانچ چھ دن بعد حیض سے پاک ہوئی ، تو اس نے سعی کی اور اپنے وطن آ گئی ، تو اس صورت میں کیا اس کا حج اد اہو گیا اور سعی میں تاخیر کرنے کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم ہو گا ؟ طواف زیارت پاکی کی حالت میں ہی کیا تھا۔