”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا“ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مُفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے اپنے دوست بکر سے کہا:”یہ چیز تمہیں نہیں مل سکتی۔“ بکر نے جواب دیا:”اللہ چاہے گا تو مل جائے گی۔“ زید نے کہا:”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا، کچھ کاموں میں بندوں کا بھی اختیار ہوتا ہے۔“ سوال یہ پوچھنا ہے کہ بکر کا یہ جواب کیسا ہے؟