اپنا جسم اور سر ایک کپڑے میں چھپا کر نماز پڑھنے کا مسئلہ
سوال: بہار شریعت ص 484 پر مسئلہ ہے: کوئی شخص برہنہ اگر اپنا سارا جسم مع سر کے کسی ایک کپڑے میں چھپا کر نماز پڑھے نماز نہ ہوگی اوراگر سر اس سےباہرنکال لے ، ہو جائے گی۔عرض یہ ہے کہ سر بھی چھپا لیا تو نماز کیوں نہ ہوگی حالانکہ سترِ عورت تومکمل پایا جارہا ہے؟