نجس جگہ کا یقینی علم نہ ہو تو غالب گمان کر کے کپڑے پاک کرنا
سوال: کپڑوں پردو سے تین جگہ پیشاب کے چھینٹے پڑے ،لیکن جب کپڑے پاک کرنے لگا،تو پیشاب خشک ہو چکا تھا اور کپڑوں پر نجاست ظاہر نہیں ہو رہی تھی اور نجاست کے متعلق مختلف خیال آرہے تھے کہ فلاں جگہ ناپاک ہے یا فلاں جگہ ناپاک ، پھر جس جگہ غالب گمان تھا اس حصے کو پاک کر لیا ، کیااس صورت میں کپڑے پاک ہو گئے؟